Sunday, 8 November 2015

Tippi: Extraordinaire French girl


"I don't have friends because there are no children here" says Tippi, daughter of a french wildlife photographer. Her mother quotes her saying, "I live in the imagination of animals"
She enjoys and extract pleasure of what people are afraid of. 





















فرانسیسی فوٹوگرافر کی بیٹی ٹپپی 

جو افریقہ میں رہتی ہے، اب ١٢ سال کی ہے کہتی ہے میرا کوئی دوست
  نہیں ہے کیونکہ یہاں بچے نہیں ہیں صرف جانور ہیں. یہی میرے ساتھی ہیں. مجھے جنگلوں نے پالا ہےمجھے جانوروں سے خوف نہیں بلکہ انس ہے. یہ آپ کے لئے حیرت کی بات ہوگی لیکن میری روزمرہ زندگی یہی رہی ہے.





اب جب میں پیرس واپس آ گئی تو ایسے لگتا ہے میں جنگل میں آ گئی ہوں. یہاں میرا جی نہیں لگتا میں کبھی بالکونی سے جھانکتی ہوں تو کبھی چھت پر لیکن مجھے میرا ہاتھی دوست نظر اتا ہے نہ ہی چیت. یہاں نہ کوئی بندر ہے میرے پاس نہ کوئی سانپ مجھ سے سرگوشی کرتا ہے. میں افریقہ کو بہت یاد کرتی ہوں اور شاید وہاں کے جانور بھی مجھے اتنا ہی یاد کرتے ہوں گے

اسے یہ جانور اس لئے بھی پیارے لگتے ہوں گے کہ اس نے یتیم جانور پالے جو اس کے بہن بھائی بن کر رہے 

 

یہ ٹپپی  دیگرے کی اس وقت کی گفتگو ہے جب وہ افریقہ سے پریس واپس آئ تھی. آج وہ ١٩ برس کی ہو چکی ہے اور یونیورسٹی وف پیرس میں سنیما اسٹڈیز میں ماسٹر ڈگری کر رہی ہے. وہ اپنے آپ کو یورپین کی بجاے افریقن مانتی ہے اور نمیبیا واپس جانا چاہتی ہے. نمبین سفیر بننا اسکا خواب ہے  

No comments: