Monday, 2 November 2015

Tea, She and Me

چائے کے ایک کپ سے اگلے کپ تک کا فاصلہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ چائے کے سینکڑوں کپ پیئے  گئےسستے ترین ہوٹلوں پر ، ڈھابوں پر، چوک چوراہوں پر، مہنگے ترین ہوٹلوں پر، اس کیفے میں بھی، اسی ٹیبل پر اسی زاویئے پہ بیٹھ کر بھی، بھانت بھانت کے لوگوں کے ساتھ، دوستوں، عزیزوں کے ساتھ بھی۔ مگر وہ لذت آج تک میسر نہ ہویئ جو تمہارے مقابل بیٹھ کر میں نے چائے کی تلخٰی میں محسوس کی

۔ تلخیاں بہت سہی ہیں مگر تلخیوں میں وہ لذت برسوں سے ڈھونڈھتا  پھر رہا ہوں۔ میری چائے کے ہر کپ میں تمہاری بھوری زلفوں کا عکس ابھر کر کافی کا شیڈ دینے لگتا ہے، مگر چائے کی ہر چسکی  پر تمہارے دیدار کی لذت کب محسوس ہوتی ہے؟ چائے کے ایک کپ سے اگلے کپ تک کا سفر کب مکمل ہوگا؟؟؟

No comments: